7 جون، 2023، 9:53 AM

اسرائیل بیک وقت کئی جنگ کے کئی محاذ کھولنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، صہیونی اعلی عہدیدار کا اعتراف

اسرائیل بیک وقت کئی جنگ کے کئی محاذ کھولنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، صہیونی اعلی عہدیدار کا اعتراف

صہیونی پولیس کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس افرادی قوت کے لحاظ سے شدید بحران کا شکار ہونے کی وجہ سے وسیع جنگ کا سامنا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی پولیس کے سربراہ یعقوب شبتای نے اسرائیلی پولیس کو درپیش انسانی وسائل کی قلت اور ادارے کے اندرونی بحران پر انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس وسیع جنگ کا سامنا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے مخصوصا ایسے وقت میں جب 1948 کے بعد کا سب سے بڑا انتفاضہ شروع ہونے کے امکانات ہیں۔

منگل کو اسرائیلی پارلیمنٹ کنسٹ کی نگران کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی پولیس کی حالت بہت نازک ہے اسی لئے متوقع جنگ کی صورت میں ہم نہیں جانتے کہ حالات کو کیسے کنٹرول کیا جائے۔

انہوں نے صہیونی پولیس کو درپیش انسانی وسائل کی کمی اور مالی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے تو موجودہ حالت میں بہتری ممکن نہیں ہے۔ 

دراین اثناء صہیونی چینل کان نے کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس سیف القدس معرکے کے ساتھ ایک وسیع انتفاضہ شروع ہونے کے حوالے سے پریشان ہے۔ پولیس نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نئے انفاضہ کے شعلے گذشتہ انتفاضوں سے زیادہ صہیونی حکومت کو اپنی لپیٹ میں لیں گے۔
 

News ID 1917020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha