7 جون، 2023، 9:49 AM

ایران مخالف محاذ پر اسرائیل مزید تنہا ہورہا ہے، صہیونی ذرائع ابلاغ

ایران مخالف محاذ پر اسرائیل مزید تنہا ہورہا ہے، صہیونی ذرائع ابلاغ

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی ایشیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور ایران کے مقابلے اسرائیل کی تنہائی میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین چینل نے صہیونی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران کی جانب سے خطے کے ممالک مخصوصا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کرکے اسرائیل کو مزید تنہا کردیا ہے۔ ایران اور مشرق وسطی کے ممالک عرب ممالک کے تعلقات بحال ہونے کے بعد مغربی ایشیا کے حالات یکسر بدل جائیں گے۔

ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب کی تیل کی پیداوار میں کمی اور عالمی مارکیٹ تیل میں قیمتوں میں اضافے اور مغربی ممالک میں افراط زر بڑھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر مصر تھا لیکن حال ہی میں ایران مخالف امریکی اتحاد سے علیحدہ ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عرب امارات ایران کی قیادت میں تازہ قائم ہونے والے بحری اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس اتحاد اور باہمی تعاون کے قیام سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مغربی ایشیا میں بڑی تبدیلی رونما ہورہی ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ مصر اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بارے میں کہا ہے کہ مصر نے سب سے پہلے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کئے تھے لیکن اب مصر بھی ایران کے ساتھ روابط پر نظرثانی کرکے دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ایرانی ایٹمی پروگرام کے خلاف صہیونی حکومت کی تنہائی پر تبصرہ کرتے ہوئے صہیونی میڈیا نے کہا ہے کہ عالمی جوہری ادارے کی طرف سے ایران کے جوابات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایران میں نگرانی کا پروگرام ختم کرنے کے فیصلے پر اسرائیل تنقید ہی کرسکا ہے کیونکہ اسرائیل اس حوالے سے تنہا رہ گیا ہے۔

News ID 1917022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha