مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانہ، قونصل خانہ کے دوبارہ افتتاح اور اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کی نمائندگی کے حوالے سے کہا کہ ریاض اور جدہ میں ایرانی سفارت خانہ، قونصلیٹ خانہ اور اسلامی تعاون تنظیم میں ایران کی مستقل نمائندگی کا باضابطہ افتتاح کل 06 اور 07 جون کو ہوگا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانہ اور جدہ میں قونصل خانہ نے حجاج کرام کی روانگی سے قبل ہی عارضی طور پر سرگرمیاں شروع کردی تھیں، تاہم کل دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں باضابطہ افتتاح ہوگا۔
یاد رہے ایران گزشتہ ماہ علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کرچکا ہے۔
آپ کا تبصرہ