20 مئی، 2023، 1:09 PM

بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 3 سیکیورٹی اہلکار جانبحق

بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 3 سیکیورٹی اہلکار جانبحق

بلوچستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے مارگیٹ ایریا زرغون میں قائم سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔ چیک پوسٹ علاقے میں کوئلے کی کانوں سے بھتہ خوری کی شکایت کو روکنے کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی تھی۔ چیک پوسٹ پر موجود سیکورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔ آئی ایس آر کے مطابق  قریبی پہاڑوں میں ممکنہ طور پر فرار ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

News ID 1916591

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha