16 مئی، 2023، 7:07 PM

ایرانی بحریہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، روسی نیوی چیف

ایرانی بحریہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، روسی نیوی چیف

روسی بحری فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں ایرانی بحریہ کے ساتھ معاہدے کرنے اور تعلقات کو بڑھانے کے لئے آمادہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحری فوج کے سربراہ ریر ایڈمرل شہرام ایرانی کے ساتھ ملاقات کے بعد روسی نیوی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان تعلقات وقت کی ضرورت ہے۔ دورے سے دونوں ممالک کے بحری تعلقات مستحکم کرنے کے نئے مواقع سامنے آئیں گے۔ ایڈمرل نیکولائی یومنوف نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے ساتھ اسٹریٹیجک معاہدے ہماری خواہش ہے۔ اس موقع پر ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران، روس اور چین کا سہ فریقی اتحاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے مشترکہ دشمن کو اہم پیغام دیا جاسکتا ہے۔  

یاد رہے کہ تینوں ممالک کی بحری افواج نے مارچ کے مہینے میں بحیرہ عمان میں مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران باہمی تعاون بڑھانے کے لئے معاہدے کئے تھے۔ 

ایرانی بحری افواج نے روسی اور چینی افواج کے ساتھ مل کر بین الاقوامی سمندری حدود میں آزادی تجارتی سرگرمیوں اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے علاوہ سمندری قزاقوں اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کئے ہیں۔  

ایڈمرل ایرانی نے روسی افواج کی تین ملکی مشقوں میں شرکت کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تینوں ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ 

News ID 1916507

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha