مہر خبررساں ایجنسی نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں پر مزاحمتی راکٹ حملوں کے بعد عسقلان اور غزہ سے متصل بعض غاصب صہیونی بستیوں میں خوف وہراس کی فضاء قائم ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، غزہ کے مقبوضہ علاقوں کی جانب اب تک 100 سے زائد راکٹ داغے جا چکے ہیں تاہم غاصب صہیونی دفاعی سسٹم 100 راکٹوں میں سے صرف 9 کو روکنے میں کامیاب ہوا ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب میں کم از کم تین دھماکے ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ان حملوں سے بلماحیم ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
آپ کا تبصرہ