مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے دورہ لبنان کے موقع پر حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
المنار انگریزی ویب سائٹ کے مطابق، ملاقات میں سید حسن نصراللہ اور امیر عبداللہیان نے سعودی ایران معاہدے اور دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ایران کے وزیر خارجہ نے لبنان کے عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی، اسپیکر نبیہ بری اور وزیر خارجہ عبد اللہ بوحبیب سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
آپ کا تبصرہ