26 اپریل، 2023، 6:58 PM

قزاقستان کے وزیراعظم کا دورۂ تہران؛ ایرانی نائب صدر کی جانب سے باضابطہ استقبال

قزاقستان کے وزیراعظم کا دورۂ تہران؛ ایرانی نائب صدر کی جانب سے باضابطہ استقبال

قزاقستان کے وزیراعظم علی خان سمیلوف کا، آج تہران میں ایرانی نائب صدر محمد مخبر نے سعد آباد کمپلیکس میں باضابطہ طور پر استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر مخبر اور سمیلوف کے مابین آج ایک اہم ملاقات ہو گی جس میں دونوں رہنما ایران اور قزاقستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سمیلوف کے تہران کے دورے کا مقصد ایران اور قزاقستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو وسعت دینا ہے۔

قزاقستانی وزیراعظم اس دورے کے دوران ایرانی اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ 2022ء کے پہلے 10 ماہ میں ایران اور قزاقستان کے درمیان تجارتی شرح 450 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، تاہم اس عرصے کے دوران، قزاقستان کو ایران کی برآمدات 26.5 فیصد اضافہ کے ساتھ 167 ملین ڈالر اور قزاقستان سے ایران کو درآمدات 15 فیصد اضافہ سے 283 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں۔

News ID 1916116

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha