مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے خبر دی ہے کہ تصادم کا واقعہ نابلس کے جنوب میں واقع بیتا نامی گاوں میں پیش آیا۔ ہلال احمر فلسطین کے مطابق غاصب سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولے فائر کئے جس کی وجہ سے اب تک 33 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دراین اثنا روسی خبررساں ادارے سپوٹنک نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نابلس کی جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بیتا کے مئیر محمود برہم نے فلسطینی خبررساں ادارے وفا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے مشرقی علاقے سے بیتا پر حملہ کیا اور فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی۔
آپ کا تبصرہ