مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اردن کے ہم منصب ایمن الصفدی سے ٹیلی فون پر گفتگو پر رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ امیر عبداللہیان نے عید الفطر کے موقع پر اردن کے وزیر خارجہ کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اردن کے بادشاہ کے ساتھ کچھ عرصہ پہلے ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اردن کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
وزیرخارجہ نے فلسطین کے معاملے میں اردن کی طرف سے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت خطے اور تمام اسلامی ممالک کے خطرے کی علامت ہے۔ مسلمانوں کو متحد ہوکر مسجد اقصی سے صہیونیوں کو دور کرنے اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوانے کی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر اردن کے وزیر خارجہ نے عید الفطر کے موقع پر ایرانی عوام کو مبارک باد پیش کی اور ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نہایت ضروری قرار دیا۔ ایمن الصفدی ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر خوشی اظہار کیا اور خطے میں امن و امان کی بحالی کے لئے غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کے سامنے استقامت اور فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ