مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد کے نام ایک پیغام میں ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے شام کے قومی دن کی مبارکباد دی ہے۔
پیغام میں کہا ہے کہ اب سالہا سال کے دیانتدارانہ تعاون اور تاریخ ساز مزاحمت کے بعد ایرانی اور شامی آزاد اور خودمختار اقوام کے مفاد کے لیے عالمی اور علاقائی نظم قائم ہو رہا ہے۔آیت اللہ رئیسی نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے حکام کی کوششوں اور مشترکہ صلاحیتوں کے استعمال سے تہران اور دمشق تمام شعبوں میں تعلقات کی ترقی اور گہرائی کا مشاہدہ کریں گے۔
آپ کا تبصرہ