17 اپریل، 2023، 3:23 PM

سعودی عرب نے ہمیں دو ارب ڈالر مزید دیے ہیں، پاکستانی وزیراعظم

سعودی عرب نے ہمیں دو ارب ڈالر مزید دیے ہیں، پاکستانی وزیراعظم

شہباز شریف نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے کمال مہربانی سے ہمیں دو ارب ڈالر مزید دیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک معاشی چیلنجز سے گزر رہا ہے، سعودی عرب نے کمال مہربانی سے ہمیں دو ارب ڈالر مزید دیے ہیں، یو اے ای نے بھی ہمیں ایک ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی یہ بھی شرط پوری ہوگئی، اس کے باوجود زرمبادلہ کی صورتحال بہت نازک ہے۔

News ID 1915956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha