مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ٹیم میں سید یوسف رضا گیلانی ، قمر زمان کائرہ اور سید نوید قمر نے شامل تھے جبکہ مسلم لیگ( ن) کی نمائندگی سردار ایاز صادق، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق نے وڈیولنک کے ذریعے کی۔
ملاقات میں قومی سطح پر سیاسی انتشار کے تدارک کے لیے مذاکرات کے عمل کو شروع کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت سے بھی ملاقات کی تھی۔ پی پی کے وفد کی میزبانی اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین، زاہد خان اور صوبائی رہنماؤں منظور احمد خان اور انجینیر اللہ خان ڈاکٹر خادم حسین اور عبدالرحیم ایڈوکیٹ نے کی۔دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی اور معاشی عدم استحکام پر سیاسی لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مشاورت پر زور دیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اداروں کے بیچ تصادم اور ڈیڈلاک ملک اور قوم کے لیے مزید سیاسی ، معاشی آئینی اور عدالتی بحران میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ