18 اپریل، 2023، 3:08 PM

قرآن پاک تمام انسانیت کے لئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے، پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی

قرآن پاک تمام انسانیت کے لئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے، پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی

پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قرآن پاک تمام انسانیت کے لئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر امت مسلمہ تمام درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجز پر قابو پا سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قرآن پاک تمام انسانیت کے لئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر امت مسلمہ تمام درپیش سماجی و اقتصادی چیلنجز پر قابو پا سکتی ہے ، قرآن حکیم کے نادر نسخوں کی نمائش ہماری آنے والی نسل کو اسلامی اقدار اور روایات سے روشناس کرائے گی، پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان اور ایرانی کلچر قونصلیٹ کے تعاون سے قرآن پاک کے نادر نسخہ جات کی نمائش کے دوران کیا۔

قرآن پاک تمام انسانیت کے لئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے، پاکستانی سپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ 27 رمضان المبارک کے دن قرآن پاک کی نادر نسخوں کی نمائش انتہائی قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس نمائش سے عوام اور عوامی نمائندوں کو قرآن پاک کے نادر نسخہ جات دیکھنے کا موقع میسر آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ 1973 کا متفقہ آئین اسلامی اور جمہوری اقداف پر استوار ہے اور قرآن و سنہ سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے ۔ پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمد علی نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ مشترکہ اسلامی ثقافت اور روایات پر مبنی خوشگوار باہمی تعلقات رکھتا ہے ۔

انہوں نے اس نمائش کے انعقاد میں تعاون پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا بھی شکریہ ادا کیا۔قرآن پاک کے نادر نسخوں کی نمائش کا اہتمام قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایرانی قونصلیٹ اور ایران پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فارسی اسٹڈیز کے اشتراک سے کیا تھا۔ پارلیمنٹرینز، میڈیا کے نمائندوں، طلباء اور عوام کی بڑی تعداد نے نمائش کا مشاہدہ کیا۔بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری علاقائی امن اور ترقی کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت مسلم دنیا کے لیے نیک شگون ہے۔

News ID 1915978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha