6 اپریل، 2023، 12:46 AM

مسجد اقصی میں ہونے والے مظالم کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، اسماعیل ہانیہ

مسجد اقصی میں ہونے والے مظالم کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، اسماعیل ہانیہ

فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے مسجد اقصی پر صہیونیوں کے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں نماز ادا کرنے والوں پر صہیونی حکومت کے مظالم پر امت مسلمہ اور عرب ممالک کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز ویب سائٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطین میں اسلامی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے مسجد اقصی میں نمازیوں پر صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملوں پر ردعمل دکھایا ہے۔ ان حملوں میں 240 نمازی زخمی ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی میں رونما ہونے والے وحشیانہ واقعے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ صہیونیوں کے مظالم ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

اسماعیل ہانیہ نے فلسطین میں ہونے والے واقعات کے بارے میں امت مسلمہ اور عرب ممالک کی ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ علاقوں میں آباد لوگوں سے اپیل کی کہ قبلہ اول مسجد اقصی کی طرف آئیں اور سب مل کر اس کا دفاع کریں۔

News ID 1915724

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha