اسرائیلی مظالم
-
صیہونی رجیم تمام بین الاقوامی قوانین کو پاوں تلے روند چکی ہے، ایرانی صدر
ایرانی صدر نے کہا کہ صیہونی حکومت نے وحشیانہ جارحیت کے ذریعے تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور کوئی بھی اسے روک نہیں رہا۔"
-
‘ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟’ بھارتی اداکارہ کا فلسطین کے حق میں بیان
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے فلسطین پر جاری ظلم و ستم پر اندھی بننے والی دُنیا کی بینائی اب واپس آگئی ہے۔
-
لاہور میں القدس کانفرنس کا انعقاد؛
مغربی حکومتیں اسرائیلی مظالم میں شریک جرم، القدس کی آزادی تک جنگ رہے گی،مقریرین
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اسرائیل کی فلسطین پر حالیہ جارحیت پر بھرپور مذمت کرنی چاہیے۔ رمضان المبارک میں ہر سال کی طرح امسال بھی اسرائیل کے فلسطین، بیت المقدس کے تقدس کی پامالی پر حملے ان کی شکست اور بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہیں۔
-
مسجد اقصی میں ہونے والے مظالم کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، اسماعیل ہانیہ
فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے مسجد اقصی پر صہیونیوں کے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصی میں نماز ادا کرنے والوں پر صہیونی حکومت کے مظالم پر امت مسلمہ اور عرب ممالک کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا چاہئے۔
-
اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا بھر کے ہر باضمیر انسان کو بولنا چاہئے، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
نصیر آباد میں ایک دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے عالمی یوم القدس کا اعلان کرکے قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی تحریک آزادی میں نئی روح پھونک دی۔