8 اکتوبر، 2023، 5:32 PM

‘ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟’ بھارتی اداکارہ کا فلسطین کے حق میں بیان

‘ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟’ بھارتی اداکارہ کا فلسطین کے حق میں بیان

اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے فلسطین پر جاری ظلم و ستم پر اندھی بننے والی دُنیا کی بینائی اب واپس آگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ گوہر خان نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی حمایت میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام جاری کیا ہے۔
گوہر خان نے اپنے پیغام میں اُن لوگوں سے سوال کیا جو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کو مظلوم دِکھا رہے ہیں۔ بھارتی اداکارہ نے سوال کیا کہ ‘ظالم کب سے مظلوم ہو گیا؟’

اُنہوں نے کہا کہ ‘گزشتہ کئی سالوں سے فلسطین پر جاری ظلم و ستم پر اندھی بننے والی دُنیا کی بینائی اب واپس آگئی ہے’.

واضح رہے کہ کل سے ابتک غزہ سے اسرائیل پر7 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں، حماس کے مجاہدین نے اسرائیل پر بری، بحری اور فضائی تینوں طرف سے حملہ کیا جو تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

حماس نے 57 صہیونی فوجیوں کو قیدی بھی بنالیا جبکہ متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو بھی قبضے میں لے لیا اور کئی ٹینکس بھی تباہ کر دیے ہیں۔

News ID 1919250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha