11 اکتوبر، 2024، 6:23 PM

صیہونی رجیم تمام بین الاقوامی قوانین کو پاوں تلے روند چکی ہے، ایرانی صدر

صیہونی رجیم تمام بین الاقوامی قوانین کو پاوں تلے روند چکی ہے، ایرانی صدر

ایرانی صدر نے کہا کہ صیہونی حکومت نے وحشیانہ جارحیت کے ذریعے تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور کوئی بھی اسے روک نہیں رہا۔"

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ترکمانستان کے مشہور شاعر مختوم قلی فراغی کی 300 ویں برسی کی مناسبت سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس "وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق، امن اور ترقی کی بنیاد" کے موضوع پر ہوئی۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے صیہونی حکومت کے اقدامات کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا: صیہونی قتل و غارت بند کریں، بے گناہوں کا قتل عام اور گھروں پر بمباری نہ کریں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے اپنی طاقت سے تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اور کوئی بھی اسے کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ امریکہ اور یورپ اس کی حمایت کرتے ہیں۔

صدر پزشکیان نے ایک اور سوال کے جواب میں کہ آپ روس کے ساتھ تعلقات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں،کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہت پہلے سے اچھے تعلقات تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا اس سال کا نعرہ امن، سلامتی اور انسانی وقار ہے، جس کا مطلب ہے کہ ہمیں ہر کسی کے ساتھ امن، سلامتی اور وقار کی بنیاد پر پیش آنا چاہیے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: چاہے اس کا تعلق روس سے ہو جس کے ہمارے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں یا خطے کے تمام ممالک، ہم ان سب کے ساتھ امن و آشتی کے ساتھ رہنا اور انسانی وقار کو برقرار رکھنا چاہیں گے۔

News ID 1927344

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha