4 اپریل، 2023، 12:20 PM

ماسکو میں چار فریقی اجلاس شروع

ماسکو میں چار فریقی اجلاس شروع

روس کے دارالحکومت ماسکو میں شام ترکیہ تعلقات کے حوالے سے چار ملکی اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں ایران، روس، ترکیہ اور شام کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مقامی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ایران، روس، شام اور ترکیہ کے وزراء خارجہ کے مشیروں کا آج ماسکو میں اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں ایران کی نمائندگی ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر علی اصغر خاجی کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں وزراء خارجہ کی سطح کے مذاکرات کے لئے راہ ہموار کی جائے گی۔ اس سے قبل روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے روسی خبر ایجنسی تاس سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران، روس، ترکیہ اور شام کے سینئیر سفارتکار کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ بعض ممالک کی عدم آمادگی ہے۔

News ID 1915689

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha