مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی زبان کی واللا نیوز سائٹ کے مطابق نقل کیا ہے کہ 450,000 سے زائد قابض اسرائیلی نیتن یاہو کی عدالتی بغاوت کے خلاف مقبوضہ علاقوں کے مختلف علاقوں میں صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے اشارہ کیا ہے کہ صرف تل ابیب شہر میں، 2 لاکھ 30 ہزار افراد عدالتی جوڑ تور کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں اور نیتن یاہو کی کابینہ کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ تل ابیب کی کل آبادی تقریباً 4 لاکھ 36 ہزار افراد پر مشتمل ہے، تاہم نیتن یاہو کے خلاف احتجاجی ریلیوں میں اس شہر کے 2 لاکھ 30 ہزار رہائشیوں کی شرکت کا مطلب ہے کہ تل ابیب کی نصف سے زیادہ آبادی اسرائیلی حکومت کے مخالف ہے۔
یہ بات قابل غور ہے کہ گزشتہ تین ماہ سے جاری احتجاجی ریلیوں میں شرکت کرنے والوں پر غاصب صہیونی پولیس کی جانب سے بدترین تشدد اور بربریت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ