مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔
ترجمان وزارت تجارت نے میڈیا رپورٹس کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونے کی افواہیں سراسر پروپیگنڈا ہیں جو امریکن جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ امریکن جیوش کانگریس کی اپنی پریس ریلیز میں بھی پاک اسرائیل کے درمیان سرکاری تجارت کا کہیں ذکر نہیں تاہم اسرائیل کے ساتھ نہ تو ہمارے کوئی تجارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی ہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ