22 مارچ، 2023، 10:04 PM

اردن پارلیمنٹ کے اراکین کا صہیونی سفیر کو عمان سے نکالنے کا مطالبہ

اردن پارلیمنٹ کے اراکین کا صہیونی سفیر کو عمان سے نکالنے کا مطالبہ

اردن پارلیمنٹ نے آج متفقہ طور پر صہیونی سفیر کو اس ملک سے نکالے جانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن پارلیمنٹ نے بیتسالل سموٹریچ کے مسلط آمیز مؤقف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اردن کی حکومت سے اس ملک کے دارالحکومت عمان سے صہیونی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، اردن پارلیمنٹ کے اراکین نے متفقہ طور پر صہیونی حکومت کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

المیادین کے مطابق، اردن پارلیمنٹ میں اجلاس کے دوران، سموٹریچ کے استعمال کردہ نقشے سے ملتا جلتا ایک نقشہ نصب کیا تھا اور اس پر اردن اور فلسطین کے جھنڈے چھاپے گئے۔

اردن پارلیمنٹ کا یہ اقدام انتہا پسند صہیونی مذہبی جماعت کے رہنما بیتسالل سموٹریچ کے اس مؤقف کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، جنہوں نے اتوار کو پیرس میں صہیونی حامیوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں، فلسطین کے وجود سے ہی انکار کر دیا تھا۔

نیز اس صہیونی وزیر کے اسٹیج پر توسیع پسندی کا نقشہ بھی نصب تھا۔

News ID 1915445

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha