5 مارچ، 2023، 12:10 PM

آئی جی کی عمران خان کو آج ہی گرفتار کرنے کی ہدایت

آئی جی کی عمران خان کو آج ہی گرفتار کرنے کی ہدایت

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے ایس ایس پی اسلام آباد سے رابطہ کیا اور انہیں عمران خان کو آج ہی گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس نے عمران خان کو نوٹس پہنچا دیا ہے جس میں عدالت کی جانب سے عمران خان کو گرفتار کرنےکا حکم دیا گیا ہے، قانون کے مطابق انہیں ہر صورت گرفتار کیا جائےگا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا یہ وارنٹ عمران خان کو گرفتار کرنےکا حکم ہے، احکامات بہت واضح ہیں،کارکنوں کا گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنا خود ایک جرم ہے،قانون کی منشا یہی ہے کہ عمران خان کو  گرفتار کرکے مقرر وقت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم کو مکمل بریفنگ اور قانونی اختیارات کے ساتھ روانہ کیا ہے، عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کے لیے مکمل تیار ہیں، پنجاب پولیس سے مکمل رابطے میں ہیں، قانون کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کےخلاف مؤثر کارروائی ہوگی۔

خیال رہے کہ 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

سیشن عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرکے7 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

News Code 1915062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha