مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں داخل ہو کر عدلیہ کی توہین کے مرتکب ہوئے ہیں، عمران خان کے حواریوں نے لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں پلان کے مطابق ہنگامہ آرائی کی تاکہ ملزم عمران خان کو عدالت میں پیشی سے بچایا جاسکے۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف دھونس اور دھمکی کے ذریعے اپنے حق میں فیصلے لینے کی روش عام کرنے کے مرتکب ہوئے ہیں، عمران اپنے حق میں آنے والے فیصلے بھی اسی فائدے کے لیے استعمال کر کے عدلیہ کو تقسیم کرنے کوشش کے مرتکب ہوئے ہیں۔
عمران خان اپنے خلاف آنے والے فیصلوں کو سوشل میڈیا پر متنازع بنانے کے مرتکب بھی ہوئے ہیں، درخواستیں بشیر احمد چوہان، مشکور حسین، نعیم قمر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ