23 فروری، 2023، 3:42 PM

سپاہ پاسداران کے کمانڈروں کی کانفرنس کے لیے رہبر انقلاب کا پیغام؛

با صلاحیت نوجوانوں کی ترغیب، پرورش اور تربیت کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کردیں

با صلاحیت نوجوانوں کی ترغیب، پرورش اور تربیت کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کردیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں اور اہلکاروں کی کانفرنس کا آغاز ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام پڑھ کر کیا گیا جسے سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے پڑھ کر سنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈروں اور اعلیٰ عہدیداروں کی قومی کانفرنس کا آغاز ہوا۔ کانفرنس کا انعقاد "شکر اور عہد" کے عنوان کے تحت کیا جارہا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کانفرنس کے آغاز میں ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

والحمدلله و الصلاة علی رسول الله و آله الاطهار

پاسداران انقلاب، اسلامی انقلاب کا مورچہ سنبھالے ہوئے ان مجاہدوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

 اسلامی انقلاب کے روشن مستقبل کی طرف سپاہ پاسداران اور بسیج کی پیشقدمی کے افق کا خاکہ پیش کرنے کے لیے اس طرح کے اجلاسوں کا انعقاد خوشی اور ان شاء اللہ برکت کا باعث ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اسلامی انقلاب کی سطح پر باصلاحیت نوجوانوں کو راغب کرنے، ان کی پرورش اور تربیت کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرے گا، اسلامی انقلاب کے تحفظ کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کرے گا اور اس کی روحانی، انقلابی اور عسکری بنیادوں کو مضبوط کرے گا۔ 

اللہ تعالیٰ سے سب کے لیے توفیق کا طلبگار ہوں۔ 

سید علی خامنہ ای

۳ اسفند ماه ۱۴۰۱ ﴿23 فروری 2023﴾

News ID 1914884

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha