مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان کو نیب اسلام آباد کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے جو کہ عمران کی رہائش گاہ بنی گالہ اور چک شہزاد اسلام آباد کے پتوں پر بھیجا گیا ہے۔
نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں چار رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018ء میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کیے۔
آپ کا تبصرہ