مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی نائب صدر برائے خواتین اور خاندانی امور انسیہ خزعلی نے پیر کے روز مہر نیوز ایجنسی اور تہران ٹائمز کا دورہ کیا۔
اس دورے کے لیے محترمہ انسیہ خزعلی کو باضابطہ طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ انہوں نے دونوں اداروں کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
خیال رہے کہ محترمہ انسیہ خزعلی کا تعلق ایران کے شہر قم سے ہے اور انہوں نے عربی لیٹریچر میں پی ایچ ڈی کے ساتھ ساتھ حوزہ علمیہ میں دینی تعلیم کا لیول 3 بھی مکمل کیا ہوا ہے۔
ان کی انتظامی اور اکیڈمک پروفائل میں الزہرا یونیورسٹی کی صدر، رضوی یونیورسٹی کیمپس کی ڈین اور فیکلٹی ممبر کے طور پر کام شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ