15 فروری، 2023، 8:18 AM

صدر رئیسی کا دورہ چین ایک بڑی تبدیلی کا آغاز ہوسکتا ہے، ایرانی وزیر صنعت و تجارت

صدر رئیسی کا دورہ چین ایک بڑی تبدیلی کا آغاز ہوسکتا ہے، ایرانی وزیر صنعت و تجارت

ایران کے وزیر صنعت، کان کنی اور تجارت رضا فاطمی امین نے کہا کہ صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا دورہ چین ایک بڑی تبدیلی کا آغاز ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صنعت، کان کنی اور تجارت کے وزیر رضا فاطمی امین نے ایرانی اور چینی تاجروں کے مشترکہ اقتصادی اجلاس میں کہا کہ ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کا دورہ چین ایک بڑی تبدیلی کا آغاز ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ہم نے ایک مضبوط بین الاقوامی نقطہ نظر اختیار کیا ہے اور اس دوران ہم نے علاقائی تنظیموں جیسے شنگھائی تعاون تنظیم، یوریشیا اور دیگر تنظیموں میں اپنی رکنیت کو بہتر بنایا ہے اور بین الاقوامی میدان میں مختلف ملکوں کے ساتھ تعاون کو مضبوط کیا ہے۔ 

ایرانی وزیر صنعت نے کہا کہ ایران اور چین مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور ان کے پاس بے پناہ امکانات اور توانائیاں ہیں۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم ایران اور چین کے درمیان پہلے سے موجود تعلقات کو مزید مضبوط کر رہے ہیں، مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس دورے کے دوران ایرانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان مزید شناسائی اور تعلقات قائم ہوں گے۔

فاطمی امین نے ایرانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان تعاون کو ایک اہم موڑ قرار دیا جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

News ID 1914748

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha