15 فروری، 2023، 12:37 PM

ایرانی صدر "پکینگ یونیورسٹی" کے اعزازی پروفیسر بن گئے

ایرانی صدر "پکینگ یونیورسٹی" کے اعزازی پروفیسر بن گئے

ایک تقریب کے دوران پیکنگ یونیورسٹی کے چانسلر ہاؤ پنگ نے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کو ایران اور چین کے درمیان تعلقات کو مضبوط اور استحکام دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں ان کی خدمات اور اقدامات کے اعتراف میں پیکنگ یونیورسٹی کے "اعزازی پروفیسر"  کے اعزازی اسناد دئیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کو پیکنگ یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر کا خطاب دینے کی تقریب یونیورسٹی کے صدر، پروفیسرز اور طلباء کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

بیجنگ یونیورسٹی کے سربراہ ہاو پنگ نے ڈاکٹر رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کی چین اور اس یونیورسٹی میں موجودگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے اور فروغ دینے میں آیت اللہ رئیسی کی خدمات اور اقدامات سمیت ان کی خطے اور دنیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے اعتراف میں بیجنگ یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر کے عنوان سے اسناد سے نوازا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر کو اعزازی پروفیسر کی ڈگری یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کی منظوری کے بعد عطا کی جا رہی ہے۔

یونیورسٹی نے یہ ڈگری دے کر دونوں دوست ملکوں کے درمیان مسلسل تعاون اورشاندار تعلقات کے لیے ان کی کوششوں خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق، تقریب میں یونیورسٹی کے شعبے"ایران شناسی" اور زبان فارسی کے 4 بہترین پروفیسرز  "لی لنگ"، "لیو انگ جون"، "شب گوانگ" اور "بوائینگ بِنگ" کی تجلیل بھی کی گئی۔

یاد رہے پیکنگ یونیورسٹی دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں 23ویں اور ایشیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

News ID 1914756

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha