12 فروری، 2023، 6:16 PM

ایران نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

ایران نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

 وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر اسلامی نے ہمشیہ بھائی چارگی، دوستی، اتحاد و اتفاق کے ذریعے مسائل کے حل کو یقینی بنایا ہے اور سرحدی مارکیٹوں کے قیام کے علاوہ گوادر پلان کے تحت 100 میگا واٹ بجلی کی ترسیل کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر اسلامی نے ہمشیہ بھائی چارگی، دوستی، اتحاد و اتفاق کے ذریعے مسائل کے حل کو یقینی بنایا ہے اور سرحدی مارکیٹوں کے قیام کے علاوہ گوادر پلان کے تحت 100 میگا واٹ بجلی کی ترسیل کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے لوگوں کی بہتری اور سہولیات کیلئے سٹریٹیجک گیس پائپ لائن کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی قونصل جنرل کے دفتر میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل ایران حسن درویش مند، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن، علامہ مقصود ڈومکی، مفتی گل حسن، عبداللہ اچکزئی، راحیلہ حمید درانی سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات 76ویں سال کا آغاز ہو رہا ہے۔ دونوں ممالک میں آپس میں دوستی اور اتحاد و اتفاق کے گہرے رشتے برقرار رکھتے ہوئے مثالیں قائم کی ہیں اور اسلامی انقلاب کی 44ویں سالگرہ میں ہماری شرکت باعث فخر ہے۔ ایران نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ پاکستانی بھائیوں کے پختہ ارادے کی بدولت ایران پاکستان اسٹریٹیجک گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔ دونوں ممالک کے عوام اپنے آہنی عزم کے ساتھ دہشت گردی اور اسکے عالمی سرپرستوں کیخلاف کامیابی حاصل کرینگے۔ ہم خطے میں امن، استحکام، سلامتی اور بڑھتی ہوئی ترقی کا مشاہدہ کرینگے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور قونصل جنرل ایران حسن درویش مند نے انقلاب ایران کی 44ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

News ID 1914707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha