30 جنوری، 2023، 9:54 PM

یوکرینی صدر کے مشیر کا بیان مشکوک ہے، ناصر کنعانی

یوکرینی صدر کے مشیر کا بیان مشکوک ہے، ناصر کنعانی

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اصفہان میں عسکری مرکز پرحالیہ تخریبی کارروائی کے حوالے سے یوکرینی صدر کے مشیر کے معاندانہ اور اشتعال انگیز موقف کی مذمت کرتے ہوئے اسے مشکوک قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصفہان میں ایران کے فوجی مرکز پر تخریبی کارروائی کے حوالے سے ٹویٹر پر یوکرین کے صدر زیلینسکی کے مشیر کی جانب سے بیان آنے کے بعد آج پیر کے روز ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے صدر زیلینسکی کے مشیر کے مذکورہ معاندانہ اور اشتعال انگیز موقف کی مذمت کی اور اس بیان کو مشکوک قرار دیا ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے یوکرین کی حکومت سے باضابطہ اور شفاف وضاحت کا بھی مطالبہ کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر ہمیشہ اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ پر تاکید کی ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی فریق کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

کنعانی نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی قوانین کے خلاف اقدامات میں حصہ لینے والے فریقوں کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے اپنے جائز اور قانونی حقوق محفوظ رکھتا ہے۔

News ID 1914464

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha