25 جنوری، 2023، 9:01 AM

فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد حکومت کے ارادے واضح ہوگئے، سابق وزیر داخلہ

فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد حکومت کے ارادے واضح ہوگئے، سابق وزیر داخلہ

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے فوادی چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں الیکشن کروانا ہے، حکومت کے ارادے واضح ہو گئے ہیں، عوام کو سمجھ جانا چاہیے یہ الیکشن نہیں کچھ اور کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہو گا، جس کے بعد حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہو جائے گا، زرمبادلہ کے ذخائر 4 بلین سے کم اور آئی ایم ایف کی شرائط سر پر ہیں، وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی، اقتصادی، معاشی اور توانائی کا بحران حکومت کے گلے پڑنے والا ہے، ملک جام ہے حکومت کا کام تمام ہے

News ID 1914369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha