16 جنوری، 2023، 4:37 PM

چوہدری شجاعت نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

چوہدری شجاعت نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی

مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے سے متعلق بیان پر پارٹی صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ صدر مسلم لیگ ق شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کے بیان پر وضاحت مانگ لی۔

کیسے صوبائی صدر پارٹی کو کسی دوسری جماعت میں ضم کرسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کے نام رجسٹرڈ ہونے کے باعث پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہوسکتی۔ چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کررکھا ہے۔

News ID 1914213

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha