مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ گزشتہ شب گرفتار کیے گئے پاکستانی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پراسیکیوٹر نے شیخ رشید کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ تاہم اب فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کی 8 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
خیال رہے کہ آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج ہے۔
آپ کا تبصرہ