25 جنوری، 2023، 8:22 AM

ترک یوتھ یونین نے انقرہ سے نیٹو سے نکلنے کا مطالبہ کردیا

ترک یوتھ یونین نے انقرہ سے نیٹو سے نکلنے کا مطالبہ کردیا

ترکیہ کے نوجوانوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور اپنے ملک کو نیٹو کی فوجی تنظیم سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹی وی چینل"الوسیل" نے کچھ فوٹیج منتشر کرتے ہوئے بتایا کہ "ترکش یوتھ یونین" نے انقرہ میں ایک ریلی نکال کر نیٹو فوجی تنظیم سے ترکی کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ یوکرین جنگ کے تسلسل اور نیٹو کے ارکان پر اس کے بھاری اخراجات کی وجہ سے حالیہ ہفتوں میں امریکہ اور یورپ کی سڑکوں پر نیٹو مخالف اور جنگ مخالف نعرے سننے کو مل رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے سینکڑوں امریکیوں نے نیٹو اور امریکی حکومت کی یوکرین کو فوجی اور مالی امداد کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین جنگ کے لیے مالی امداد کو فوری طور پر بند کیا جائے اور یہ بڑی رقوم امریکہ میں ہی سماجی خدمات جیسے کہ تعلیم، صحت اور دیگر امور کے لئے مختص کی جائیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس ملک کی حکومت نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک یوکرین کو تقریباً 100 ارب ڈالر کی مالی اور فوجی امداد فراہم کی ہے۔

News ID 1914368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha