21 جنوری، 2023، 12:08 PM

بھارتی وزیر اعظم کی تقریب میں بندوق کے ساتھ جانے کی کوشش کرتے شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑا لیا

بھارتی وزیر اعظم کی تقریب میں بندوق کے ساتھ جانے کی کوشش کرتے شخص کو سیکورٹی اہلکاروں نے پکڑا لیا

ممبئی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب کے دوران بندوق کے ساتھ جانے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ممبئی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب کے دوران بندوق کے ساتھ جانے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی جانچ کے دوران اس شخص کو گیٹ پر ہی روک لیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا ایک کارکن اپنی لائسنس والی بندوق کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی تقریر سننے کے لئے تقریب میں پہنچا تھا۔ بعد ازاں، اس کے بارے میں تفتیش کی گئی اور تصدیق و ضروری قانون کارروائی کے بعد اسے گھر جانے دیا گیا۔

فی الحال وزیر اعظم کی تقریب میں بندوق لے جانے کی کوشش کرنے کے معاملہ میں کسی طرح کی سازش کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔ پولیس مزید تفتیش میں مشغول ہے۔

News ID 1914301

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha