19 جنوری، 2023، 5:52 PM

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا مستعفی ہونے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا مستعفی ہونے کا اعلان

جیسنڈا آرڈرن کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اگلے ماہ 7 فروری کو نیوزی لینڈ کی وزات عظمیٰ اور لیبر پارٹی کی رہنما کے منصب سے سبکدوش ہو جائیں گی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ جیسنڈا آرڈرن کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اگلے ماہ 7 فروری کو نیوزی لینڈ کی وزات عظمیٰ اور لیبر پارٹی کی رہنما کے منصب سے سبکدوش ہو جائیں گی ۔

42 سالہ جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران انہوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کر لیا تھا، وہ سمجھتی تھیں کہ ہم وہ تلاش کرلیں گے جو معاملات چلانے کے لئے ضروری ہے لیکن بدقسمتی سے وہ تلاش نہیں کر پائیں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں میرا اپنی پوزیشن پر کام کو جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں ضرر رساں ہو سکتا ہے، ہمیں ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے ۔

جیسنڈا آرڈرن دنیا کی سب سے کم عمر خاتون سربراہ ہیں ، 2017 میں 37 سال کی عمر میں وزیر اعظم منتخب ہوئیں انہوں نے کوویڈ 19 کے دوران کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد پر دہشت گردانہ حملے سمیت دیگر بڑے چیلنجز کے دوران نیوزی لینڈ کی قیادت کی ہے ۔

News ID 1914275

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha