6 نومبر، 2020، 2:34 PM

جیسنڈا آرڈرن نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اُٹھالیا

جیسنڈا آرڈرن نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اُٹھالیا

نیوزی لینڈ کےرواں سال ہونے والے انتخابات میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے واضح کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد آج جیسنڈا آرڈرن نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اُٹھالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کےرواں سال ہونے والے انتخابات میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے واضح کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد آج جیسنڈا آرڈرن نے دوسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اُٹھالیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ میں عام انتخابات کے لیے 17 اکتوبر کی صبح مقامی وقت کے مطابق نو بجے پولنگ مراکز کھولے گئے اور لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے نکلے تھے۔ ملک میں تقریباً 35 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں سے تقریباً نصف رائے دہندگان اپنا ووٹ پہلے ہی ڈال چکے تھے۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن دوسری بار تین برس کی معیاد کے لیے ملک کی قیادت سنبھالنے کے مقصد سے میدان میں اُتری تھیں جبکہ اُن کا مقابلہ اپوزیشن نیشنل پارٹی کی رہنما جوڈتھ کولنز سے تھا۔ پولنگ سے پہلے کے مختلف جائزوں میں بتا دیا گیا تھا کہ آرڈرن کی جماعت لیبر پارٹی انتخابات میں دوبارہ کامیاب ہو جائے گی۔

40 سالہ وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا اور کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ جیسے واقعات سے نمٹنے کی کوششوں کو کافی سراہا گيا ہے۔

News ID 1903797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha