مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وزارت توانائی کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تیل کی لین دین کے حوالے سے 20 جنوری کو معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔قبل ازیں دونوں ممالک کے مابین 30 فیصد رعایت پر تیل کی خریداری ،گندم کی خریداری اورتجارت ، معیشت ، سائنس و تکنیکی تعاون کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے اجلاس ہوا، جس میں روس کے 80 رکنی وفد نے شرکت کی۔
پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس سے افتتاحی خطاب میں وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مسابقتی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ