لاہور نئے ایرانی قونصل جنرل کی مزار علامہ اقبال پر حاضری

 اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں نئے تعینات ہونیوالے قونصل جنرل مہران موحدفر نے لاہور میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں نئے تعینات ہونیوالے قونصل جنرل مہران موحدفر نے لاہور میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔ قونصل جنرل مہران موحدفر نے علامہ اقبال کے مزار پر فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

اس موقع پر قونصل جنرل مہران موحدفر کے ہمراہ علامہ اقبال کے نواسے میاں اقبال صلاح الدین بھی تھے۔ فاتحہ خوانی کے بعد ایرانی قونصل جنرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج مجھے بہت خوشی ہے کہ میں قومی شاعر، فلسفی، مسلم مفکر اور ایک خودمختار ملک پاکستان کا خواب دیکھنے والے کے حضور آیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا ایک مشترکہ باب ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں تعینات ہونیوالے نئے قونصل جنرل مہران موحدفر نے مزاراقبال پر حاضری دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا کہ ان کیلئے آج نہایت خوشی کا دن ہے کہ آج وہ مزارِ اقبال پر موجود ہیں۔

News Code 1914111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha