مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انفراسٹرکچر کمیونیکیشن کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ایرانی سنٹرل بینک کو اطلاع دی کہ کل رات ایک بڑے سائبر اٹیک کو ناکام بنا دیا گیا۔
امیر محمد زادہ لاجوردی کے مطابق گزشتہ رات سینٹرل بینک، بلہ اور روبیکا سوشل پلیٹ فارمز کو ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس (DDoS) حملوں کا نشانہ بنایا گیا لیکن سائبر حملے کو ناکام دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں غیر ملکی سائبر حملوں کا سب سے بڑا حجم بینکوں اور مالیاتی اداروں، انٹرنیٹ فراہم کرنے والوں اور مواصلاتی ڈھانچے پر ہوتا ہے۔
آپ کا تبصرہ