3 جنوری، 2023، 7:10 PM

عمران خان: وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے/وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے،ایم ڈبلیو ایم

عمران خان: وزیراعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے/وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے،ایم ڈبلیو ایم

پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں گے، کوئی کسی ابہام کا شکار نہ ہو۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی پنجاب کی سینئر لیڈرشپ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے تمام امور کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں گے، کوئی کسی ابہام کا شکار نہ ہو۔ارکان اسمبلی سے رابطوں کیلئے علاقائی تنظیموں کو ذمہ داری دے دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان اسمبلی کا ہوم ورک مکمل ہوتے ہی اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کی جانب سے خواتین ارکان سے رابطوں اور ہارس ٹریڈنگ کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مظاہر شگری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بعض نجی ٹی وی چینلز پر غلط اور من گھڑت خبریں نشر کی جا رہی ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین کے تحفظات کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے دور کر دیا ہے ہم واضح کر رہے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت یا وزیر اعلیٰ پنجاب اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان تاحال کسی سطح پر کوئی باقاعدہ رابطہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ وزیر اعلیٰ جب تک ہمارے تحفظات دور نہیں کریں گے رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ مجلس وحدت مسلمین اب بھی بیرونی مداخلت کے ذریعے وطن عزیز میں رجیم چینج آپریشن کو قابل مذمت اقدام قرار دیتی ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن جس طرح کے حالات پیدا کر دیئے گئے ہیں اس صورت حال میں وزیر اعلیٰ کو ووٹ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان طے شدہ معاہدے کو کوئی اہمیت نہیں دی اور مشکلات کے حل کیلئے کوئی مثبت اقدام نہیں اٹھایا گیا، حافظ عمار یاسر ایم پی اے نے پنجاب حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

News Code 1913999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha