مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 8 بجے شروع ہونا تھی تاہم الیکشن کمیشن کا عملہ متعلقہ پولنگ اسٹیشنز نہیں پہنچ سکا۔
سیدپور گاؤں یونین کونسل 1 میں ووٹرز پولنگ کے لیے پہنچ گئے۔ پولنگ اسٹیشن کے گیٹ بند ہونے اور عملہ نہ ہونے پر ووٹرز بطور احتجاج قطاروں میں کھڑے ہوگئے۔یونین کونسل 37 میں بھی ووٹرز کی طرف سے ووٹنگ نہ کرانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے فوری سیکیورٹی کے انتظامات سے معذرت کی تھی جبکہ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بھی 31 دسمبر کو الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا۔
آپ کا تبصرہ