مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جبران باسل کی سربراہی میں آزاد محب وطن تحریک کے ساتھ معاہدہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ چاہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی حکومت کے حالیہ اجلاس اور اس اجلاس میں حزب اللہ کے نمائندوں کی موجودگی کسی پارٹی کے لیے کوئی سیاسی پیغام نہیں تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل لبنانی حکومت میں حزب اللہ کی ورکنگ ٹیم کے ساتھ ایک طویل ملاقات کے دوران سید حسن نصر اللہ نے واضح اور فیصلہ کن طور پر تین نکات پر زور دیا تھا:
ایک؛ لبنان اپنی موجودہ شکل، جغرافیہ اور تکثیریت کے لحاظ سے بلا امتیاز تمام لبنانیوں کا وطن ہے اور ہم [حزب اللہ] اس میں کوئی علمبردار جماعت یا فرقہ نہیں بننا چاہتے، تاہم ہم حقوق اور فرائض میں ایک مکمل اور مربوط شراکت دار بننا چاہتے ہیں، نہ کم، نہ زیادہ۔
دو؛ ہم آزاد محب وطن تحریک کے ساتھ اس وقت تک بات چیت نہیں چھوڑیں گے جب تک یہ تحریک خود ایسا نہ چاہے۔
تین؛ ہماری موجودگی کے ساتھ لبنان کے وزراء کونسل کے آخری اجلاس کے بارے میں افواہیں جن میں سیاسی پیغام تھا یا کسی جماعت کے خلاف تھا، درست نہیں ہیں۔ ہم نے صرف کچھ ایسا کرنے کا فیصلہ کیا جس سے عوام کی ضروریات کی تکمیل میں آسانی ہو اور اس سمت میں ہمارے کوئی سیاسی اہداف یا کوئی دوسرا مقصد نہیں تھا۔
آپ کا تبصرہ