10 دسمبر، 2022، 3:31 PM

تہران کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر خارجہ

تہران کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات پر بات کی۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عربی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل اور خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران خطے کا حصہ اور ہمارا پڑوسی شمار ہوتا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ریاض مثبت تعلقات کے حصول کے لیے ایران کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا کہ جس میں خطے کا استحکام اور دونوں ملکوں کے عوام کی بھلائی ہے

فیصل بن فرحان نے اپنی گفتگو میں یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ہم اس سمت میں تمام ملکوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں مثبت سوچ رکھتے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ ریاض کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے عرب ممالک اور چین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں اس تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ چین کے ساتھ تعاون سعودی عرب اور عرب ممالک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مدد کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملکوں کے ساتھ تعاون سعودی عرب کی بنیادی پالیسی ہے جبکہ ریاض اور واشنگٹن کے درمیان شراکت داری اب بھی برقرار ہے۔

واضح رہے کہ شی جن پنگ کے دورہ ریاض کے دوران چین کے صدر اور سعودی عرب کے بادشاہ کے درمیان ہونے والے اجلاس میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ علاوہ ازیں سعودی اور چینی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کی 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
 

News ID 1913592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha