25 نومبر، 2022، 2:48 PM

ایران اور بھارت نے یوکرین تنازع پر غیر جانبدارانہ موقف اپنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران اور بھارت نے یوکرین تنازع پر غیر جانبدارانہ موقف اپنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی کا کہنا ہے کہ ایران اور ہندوستان دو آزاد طاقتیں ہیں جنہوں نے یوکرین کے تنازع کے حوالے سے غیر جانبدارانہ موقف اختیار کیا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی نے اپنے دورہ بھارت کے دوران این ڈی ٹی وی کو ایک انٹریو دیا۔ علی باقری کنی نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ مہسا امینی کی موت کے بعد غیر ملکی طاقتوں کی طرف سے غلط بیانیہ تیار کیا جا رہا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ ایرانی حکومت مظاہروں کے دو ماہ بعد کتنی پریشان ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ میں اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ تنقید اور اعتراض کرنا جمہوریت کے ستونوں میں سے ایک اور ہمارے مذہبی عقائد کی بنیاد پر تسلیم شدہ چیز ہے جو کہ ایرانی آئین میں بھی مانا گیا ہے۔ یہ حق عوام کو دیا گیا ہے اور ہم سب کا فرض ہے کہ ہم لوگوں کے مختلف نقطہ نظر اور تنقید کو دیکھیں اور سنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم ہمیں پرامن اجتماع اور پرتشدد اجتماع کے درمیان فرق پر توجہ دینی چاہیے۔ اس کے علاوہ ہمیں ایران کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور ایران میں ہونے والے واقعات کے بارے میں غلط بیانیوں پر توجہ دینی ہوگی جو ان کے اپنے مفادات کے مطابق ہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ دیکھیں کہ کچھ یورپی طاقتیں ایران میں کس طرح مداخلت کر رہی ہیں۔ اگر آپ خبروں کے حوالے سے ان کے نقطہ نظر کو دیکھیں، خاص طور پر لندن میں قائم فارسی میڈیا میں تو آپ کو ایران کے اندرونی معاملات میں ان کی مداخلت کی گہرائی نظر آئے گی۔

یوکرین تنازعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ایران اور ہندوستان دو آزاد طاقتیں ہیں، وہ مغربی حکومتوں کی پیروی نہیں کر رہے اور مغربی حکومتوں کے مفادات کے مطابق اقدام نہیں اٹھا رہے ہیں۔ یوکرین کے تنازع کے حوالے سے ایران اور بھارت دونوں نے غیر جانبدارانہ موقف اختیار کیا ہے۔ ہم جنگ کی حمایت نہیں کر رتے اور ہمارے روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ تعلقات ہیں۔

News ID 1913348

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha