19 نومبر، 2022، 8:29 PM

کراچی؛ کالجز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلیے 1500 انٹرنیز بھرتی کرنے کا اعلان

کراچی؛ کالجز میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلیے 1500 انٹرنیز بھرتی کرنے کا اعلان

صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت محکمہ کالج ایجوکیشن میں کالج ٹیچنگ انٹرن شپ پروگرام کے تحت 1500 انٹرنز لینے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ محکمہ تعلیمات کے تحت کالج میں سات ماہ کے لیے انٹرنشپ دی جائے گی، اس سلسلے میں درخواستیں طلب کرنے کے لیے اشتہار تیار کر کے محکمہ اطلاعات کو بھجوا دیا گیا ہے جو اتوار کو شائع کیا جائے گا۔انٹرنز کو ماہانہ 60,000 روپے ادا کیے جائیں گے، جن مضامین میں انٹرنز رکھے جائیں گے ان میں فزکس کے 122، کیمسٹری کے 120، اکاؤنٹس کے 98، باٹنی کے 107، زولوجی کے 107، انگلش کے 190، کمپیوٹر سائنس کے 208، اردو کے 61، سندھی کے 98، پاکستان اسٹڈیز کے 80، اسلامیات کے 54، کامرس کے 46 اورسائنس کے 49 مضامین شامل ہیں۔
کالج ٹیچنگ انٹرن شپ پروگرام کے تحت اقتصادیات کے66، شماریات کے52، تعلیم کے28، سیاسیات کے49اور ہوم اکنامکس کے 5 انٹرنز رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن انٹرنز کے غیر فعال ہونے کے باعث سندھ کے کالجز میں اساتذہ کی شدید کمی تھی۔محکمہ تعلیمات کالجز نے 2018 میں لیکچررز کی 1500 اسامیاں، اسسٹنٹ پروفیسرز کی 540 اسامیاں، ایسوسیئیٹ پروفیسرز کی 270 اور پروفیسر کی 26 آسامیاں بھیجیں تھیں جن پر تا حال تقرری نہیں ہو سکی ہے۔

News Code 1913249

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha