13 نومبر، 2022، 7:30 PM

ترکیہ میں دھماکہ،6 افراد جاں بحق اور 53 زخمی+ویڈیو

ترکیہ میں دھماکہ،6 افراد جاں بحق اور 53 زخمی+ویڈیو

استنبول : ترکیہ کے استقلال ایونیو میں زور دار دھماکا ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیاہے کہ ترکیہ کے شہر استنبول کے علاقے استقلال ایونیو میں زورد دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا۔
اب تک دھماکے میں 53 افراد کے زخمی اور 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

ایمبولینسوں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جائے حادثہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جب کہ پولیس غیر متعلقہ افراد کو وقوعہ پر جانے سے روک رہے ہیں۔ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں کافی تعداد میں راہگیر موجود تھے اور یہ مصروف ترین علاقہ ہے۔

دھماکے کے بعد افراتفرہ مچ گئی اور شہری مدد کو پکارنے لگے۔ فوری طور پر پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ادارے کا عملہ دھماکے کی جگہ پہنچ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اب تک دھماکے کے مواد اور نوعیت سے متعلق معلومات نہیں مل سکیں۔ پہلی ترجیح زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی ہے۔

ترک صدر طیب اردوان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں داعش نے کئی بار خود کش حملے کیے ہیں اور 2017 میں ایک نائٹ کلب میں مسلح افراد کے حملے میں 39 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

News ID 1913140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha