مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ترکیہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر دلی غم اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے استنبول حملے کے حوالے سے ترک حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی اور ساتھ ہی اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دہشت گردی مذموم اور قابل مذمت ہے، چاہے استنبول میں ہو، شیراز میں ہو یا کسی اور جگہ۔
آپ کا تبصرہ