2 نومبر، 2022، 11:15 PM

بین البراعظمی ساحلی فٹبال کپ؛

امریکہ کے خلاف ایرانی قومی ٹیم کی فتح/جاپان کے ساتھ فیصلہ کن میچ

امریکہ کے خلاف ایرانی قومی ٹیم کی فتح/جاپان کے ساتھ فیصلہ کن میچ

ایران کی قومی ساحلی فٹ بال ٹیم نے 2022 کے بین الاقوامی بیچ سوکر کپ میں امریکہ کو 6-4 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی بین البراعظمی بیچ ساکر کپ کے مقابلے میں جو دبئی کے شہر جمیرہ بیچ پر منعقد ہو رہے ہیں، بدھ کی شام ایرانی اور امریکی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوا جس ایران کی قومی ٹیم نے حریف کو 6:4 سے شکست دی۔

ایران اس جیت کے ساتھ گروپ مرحلے نکل کر آگے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے تاہم اس مرحلے میں ایرانی قومی ٹیم کا آخری میچ جمعرات کو جاپان کے خلاف ہوگا جو اس کے گروپ میں پہلے یا دوسرے نمبر پر رہنے کے لیے فیصلہ کن ہے۔

ایران نے منگل کو پیراگوئے کو 5-2 سے ہرا کر مقابلوں کا آغاز کیا۔

دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے اس مقابلے کے گروپ بی میں ایران کا مقابلہ پیراگوئے، امریکا اور جاپان سے ہے۔

News Code 1912940

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha